سنکیانگ چین کا خود مختار علاقہ ہے جہاں سماجی استحکام، پائیدار معاشی ترقی ہے ، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی آبادی کے باہمی تعلقات انتہائی خوشگوار اور ہم آہنگی پر مبنی ہیں

پاکستان میں چین کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت

اتوار 23 ستمبر 2018 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نور الحق قادری اور پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ کے مابین گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی ملاقات کے حوالے سے قومی و بین الاقوامی پریس میں شائع/نشر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ ملاقات کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلائی گئی ہیں۔

اتوار کو چین کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ چین کا خود مختار علاقہ ہے جہاں پر ہر سماجی استحکام، پائیدار معاشی ترقی ہے جبکہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی آبادی کے باہمی تعلقات انتہائی خوشگوار اور ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ بیان کے مطابق چین کی قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے علیحدگی پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف بعض اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کے سفیر یائو جنگ نے 19 ستمبر 2018ء بروز بدھ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نور الحق قادری سے ملاقات کی اور اس موقع پر چین پاکستان کے باہمی تعلقات اور چین پاکستان اقتصٓادی راہداری منصوبہ (سی پیک) میں دوطرفہ تعاون اور پاکستان میں کچھ مخصوص منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چین کے سفیر نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا کیونکہ اس حوالے سے دونوں ممالک کا موقف یکساں ہے۔

متعلقہ عنوان :