پی ٹی آئی نے حکومتی اداروں میں عدم سیاسی مداخلت کی روایت ڈالی ہے اور صحت، تعلیم اور پولیس میں عدم سیاسی مداخلت کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں، حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب نچلی سطح پر اختیارات کو منتقل کرکے عوام کو با اختیار بنایا جائے گا ، ضلعی زکوةکمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور زکوة اور بیت المال کی تقسیم کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے،، ہم نے ماضی کی کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے
وزیر اعظم عمران خان کا پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
اتوار 23 ستمبر 2018 19:40
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ آج تک جتنی عمارتوں میں آگ لگی ہے اس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔
انہوں نے وزراء کو ہدایت کی کہ وزرا ہفتے میں سات دن کام کریں ان کے لیے کوئی چھٹی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے آؤٹ آف باکس حل تجویز کریں، عوام کوبتائیں کہ حکومتی ادارے کس طرح قرض میں ڈوبے پڑے ہیں، ہم نے ماضی کی کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے، آپ عوام کو بتائیں کہ کس طرح غریب عوام کے پیسے پر حکمران شاہانہ زندگیاں گزارتے تھے۔ انہوں نے تمام بڑے بڑے پراجیکٹس کے آڈٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس سالوں کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی زکوةکمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور زکوة اور بیت المال کی تقسیم کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے وزیر اعلی آفس میں عوام کی سہولت کے لیے شکایتی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام اور عوامی نمائندوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں لوکل باڈیز نظام کو حتمی شکل دی جائے گی ، حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب نچلی سطح پر اختیارات کو منتقل کرکے عوام کو بااختیار بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آپ سے پرانی سیاسی روایات کی توقع بالکل نہیں ہے اور ہم نے لوگوں کو نئی سوچ دی ہے، ہم نے انسانوں کی ترقی پر توجہ دی، سارے وزیروں کو کہتا ہوں کہ اپنے محکموں کا جائزہ لیں، قوم کو بتائیں کہ آپ کے محکمے کے کیا حالات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ ماضی کی حکومتوں نے کتنا قرضہ لیا اور حاصل شدہ قرض کے سود کی ادائیگی کے لیے مزید قرضہ لینا پڑتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شعبوں کے حالات عوام کے سامنے رکھے جائیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سو دن کے ایجنڈے پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفننگ بھی دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
گوادر: ایک اور حملہ، بلوچستان میں امن قائم کرنا مشکل کیوں؟
-
آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے میں ناکا می پر باقاعدہ پروگرام بنا کر 9 مئی کیا گیا ،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس
-
سانحہ 9 مئی کے شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب ، وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین کا نشست سے کھڑے ہو کر استقبال کیا
-
وفاقی و صوبائی حکومتوں کی عوامی منصوبوں پر ذاتی تشہیر نہ کرنے کی یقین دہانی
-
گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید
-
تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے ،وزیر دفاع
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات، وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی
-
پاکستان اور قطر کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے، وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ سے ..
-
ازبکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرمملکت آصف علی زرداری
-
بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول
-
پاکستانی فوج کو ’موجودہ عدالتی نظام پر اعتبار نہیں‘
-
قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دورہ میں دونوں ممالک میں توانائی سے متعلق تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.