بھارت دھمکیاں دینا بند کرے، پاکستان کے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، مولا بخش چانڈیو

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

ِاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری سینیٹر مولابخش چانڈیو بھارت دھمکیاں دینا بند کرے، پاکستان کے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، سیکریٹری اطلاعات پی پی پی مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، مودی اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام سے شکست دیکھ کر ہوش ہو حواس کھو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شکست سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھیکل رہا ہے، پاکستان خودمختار، باوقار، پرامن اور ذمہ دار ائٹمی ملک ہے، بھارت آئیدن لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ، بھارت ایل او سی اور سرحد پر فوجی جوانوں کو ہی نہیں عام آبادیوں کو بھی نشانہ بنا رہے، بھارتی جارحیت کے باوجود ہم عالمی امن کی خاطر ذمہ داری کا مظاہرا کرتے ہیں، مودی اور بھارتی فوج کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، بھارتی جنگی جنون کے خلاف پوری قوم سیاسی، گروہی اختلافات بھلا کر متحد ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے بھارتی جنگی جنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،