اولمپک سالیڈیریٹی آرچری کوچنگ کورس نومبر میں ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے اولمپک سالیڈیریٹی آرچری کوچنگ کورس نومبر میں لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ کوچنگ کورس میں ملک بھر سے 20 کوچز شرکت کریں گے جن میں 14 مرد اور 6 خواتین کوچز شامل ہیں۔ کورس کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے لیفٹینٹ جنرل (ر ) سید عارف حسن کریں گے کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :