سنی لیون کو ’’گیم آف تھرونز‘‘ میں کردار کی پیش کش کی خبر جھوٹی نکلی

پیر 24 ستمبر 2018 14:05

سنی لیون کو ’’گیم آف تھرونز‘‘ میں کردار کی پیش کش کی خبر جھوٹی نکلی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی ’’گیم آف تھرونز‘‘ میں کردار کی پیش کش کی خبر جھوٹی نکلی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی لیون کے بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ انہیں ’’گیم آف تھرونز‘‘ میں کردار کے لئے پیش کش کی گئی ہے جس پر سنی لیون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ مجھے آخری وقت میں فلم کے کردارکے لئے آفر کی گئی جس پر میں بہت خوش تھی لیکن میں نے یہ آفر ٹھکرا دی اور بعد میں جب میں نے آئی ایم بی ڈی کویہ لنک بھیجا تو مجھے پتا چلا کہ یہ پیشکش جھوٹی تھی۔

متعلقہ عنوان :