صحت کے شعبے پر ستر سال میں توجہ نہیں دی گئی ، عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے شعبہ کا بجٹ بڑھانا ضروری ہے ،ْ وزیر صحت
موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں تحقیق کو اہمیت دیتی ہے اور اس کے فروغ کے لیے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے ،ْ عامر محمود کیانی
پیر 24 ستمبر 2018 21:42
(جاری ہے)
وزیر صحت نے مزید کہا کہ محدود ملکی وسائل اور لاتعداد مسائل کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں ایسی تحقیق کو فروغ دیا جائے جس سے صحت کے بنیادی مسائل حل ہوں۔
وزیر صحت نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہمارے ملک میں تحقیق کے رجحان کا شدید فقدان ہے موجودہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔ صحت کے شعبے میں پچھلے ستر سالوں میں کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ صحت کے لیے بجٹ کو بڑھانا بے حد ضروری ہے تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ اس کانفرنس سے حکومت کو اپنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے اور اپنے اہداف تک پہنچنے میں بہت مدد ملے گی۔ عام آدمی کی صحت میں بہتری کے لیے حکمت عملی کی تیاری اور پالیسی سازی کے لیے آپ کی تحقیقات سے استفادہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے اس موقع پر کہا کہ ہیلتھ ریسرچ کانفرنس میں ملک بھر سے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی بڑی تعداد میں شمولیت حوصلہ افزا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ملک میں تحقیق کے رجحان کو اگر فروغ دیا جائے صحت کے بنیادی مسائل پر قابو پانا قدرے آسان ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.