مذاکرات کامیاب ، ینگ ڈاکٹرز پنجاب بھر سے ہڑتال ختم

پیر 24 ستمبر 2018 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) رحیم یارخان میں لیڈی ڈاکٹر کوہراساں کرنے کے خلاف ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے روز مزاکرات کامیاب ہونے پر ختم کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے کامیاب مزاکرات ہونے پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلاج کردیا ہے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے رحیم یارخان سانحہ پر شیخ زاہد ہسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کردیا ہے اور تمام مطالبات مانتے ہوئے سیکورٹی قانون پرکمیٹی تشکیل دیدی جسکا پہلا اجلاس آج سروسز ہسپتال میں منعقد ہوگا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایش کی طرف سے ڈاکٹر سلمان حسیب ڈاکٹر عماریوسف اور ڈاکٹر عمرشفیق نمائندگی کریں گے جبکہ ڈاکٹریاسمین راشد نے ینگ ڈاکٹر کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں جس پر وائی ڈی اے پنجاب نے پنجاب بھرکے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی کال واپس لے لی ہے