Live Updates

لاہور، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت، فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

پیر 24 ستمبر 2018 23:20

لاہور، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سیشن کورٹ میں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے 8 اگست 2018 کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی، تقریر میں مولانا فضل الرحمان نے عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکایا۔

مولانا فضل الرحمان نے تقریر میں کہا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے۔ مولانا فضل الرحمان کی تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے،شہباز شریف نے بھی عوام کو نہ منانے کی تقلید کی ہے۔مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹائون تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم شنوائی نہ ہوئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات