سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس میں آصف علی زرداری کی نظر ثانی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی

پیر 24 ستمبر 2018 23:47

سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس میں آصف علی زرداری کی نظر ثانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نظر ثانی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے جس کی سماعت (آج) منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف علی زرداری سے 2007ء سے 2018ء تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں جس کیخلاف آصف علی زرداری نے نظر ثانی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ان سے اپنی مرحوم اہلیہ بے نظیر بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا شہید کی قبر کے ٹرائل کے مترادف ہے۔

دوسری جانب کیا بچوں کے اثاثوں کے حوالے سے ایک عشرے کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں جبکہ انکم ٹیکس کے قانون کے مطابق صرف پانچ سال تک کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں، اس طرح الیکشن کمیشن میں بھی ایک سال کی تفصیلات طلب کی جاتی ہیں۔