Live Updates

شہباز شریف تین ماہ تک خود پی اے سی کے فرائض سر انجام دینگے

مسلم لیگ ن نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی پارلیمانی لیڈر کا انتخاب کر لیا تین ماہ بعد خواجہ آصف یا سردار ایاز صادق کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا جائے گا ،ْذرائع

منگل 25 ستمبر 2018 15:00

شہباز شریف تین ماہ تک خود پی اے سی کے فرائض سر انجام دینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) مسلم لیگ ن نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی پارلیمانی لیڈر کا انتخاب کر لیا اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف تین ماہ تک خود چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تین ماہ بعد خواجہ آصف یا سردار ایاز صادق کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا جائے گا ، ذرائع نے بتایا مسلم لیگ (ن )کی طرف سے قومی اسمبلی میں رانا تنویر پارلیمانی لیڈر ہوں گے، ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن )نے نامذدگیوں کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام نامزدگیاں قائد مسلم لیگ (ن )میاں نواز شریف کی مشاورت سے کی گئی ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات