پنجاب پولیس نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش جاتی امراء سے سیکورٹی واپس لے لی

منگل 25 ستمبر 2018 18:32

پنجاب پولیس نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش جاتی امراء سے سیکورٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب پولیس نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد محمد نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراء سے سیکورٹی واپس لے لی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پنجاب پولیس نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر 11ستمبر کو جاتی امراء کو سکیورٹی فراہم کی تھی ۔نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کی پرول پر رہائی پر سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی تھی ۔ تاہم اب جاتی امراء سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جس کے بعد اب شریف خاندان کی ذاتی سکیورٹی ہی اپنے فرائض انجام دے گی۔