عالمی ادارہ برائے صحت نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 25 ستمبر 2018 19:04

عالمی ادارہ برائے صحت نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں مزید اضافہ ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 ستمبر 2018ء) عالمی ادارہ برائے صحت نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے پولیو مرض پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث پاکستان پر عائد سفری پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے پولیو مرض پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں مزید 3 ماہ کا اضافہ کردیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت کوئی بھی پاکستانی پولیو کی ویکسین لیے بنا بیرون ملک سفر نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :