بلاول بھٹو بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے والے صحافی سرل المیڈا کے حق میں سامنے آگئے

سرل المیڈاسے مجرم جیساسلوک اور بغاوت کامقدمہ چلاناباعث صدمہ ہے،اقدام سےاس تاثرکوتقویت ملتی ہےکہ پاکستان میں میڈیامحاصرےمیں ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 25 ستمبر 2018 20:53

بلاول بھٹو بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے والے صحافی سرل المیڈا کے حق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2018ء) :بلاول بھٹو بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے والے صحافی سرل المیڈ کی حمایت میں سامنے آ گئے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سرل المیڈاسے مجرم جیساسلوک اور بغاوت کامقدمہ چلاناباعث صدمہ ہے،اقدام سےاس تاثرکوتقویت ملتی ہےکہ پاکستان میں میڈیامحاصرےمیں ہے۔بلاول بھٹو زرادری نے سرل المیڈا کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

وہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔انکا کہنا تھا کہ سرل المیڈاسے مجرم جیساسلوک اور بغاوت کامقدمہ چلاناباعث صدمہ ہے۔سرل المیڈا صرف فرائض انجام دے رہے تھےاس سے زیادہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اقدام سےاس تاثرکوتقویت ملتی ہےکہ پاکستان میں میڈیامحاصرےمیں ہے۔انکا کہن ا تھا کہ سرل المیڈا صرف فرائض انجام دے رہے تھےاس سے زیادہ کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی میڈیا کو پہلےہی سینسر شپ جیسی صورتحال کا سامناہے۔

انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو مسخ کرنیوالےآمرغداری کےمرتکب ہوئے لیکن آزاد ہیں جبکہ فرائض انجام دینےوالےصحافیوں پرغداری کامقدمہ چلایاجارہاہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سرل المیڈانےنواز شریف کاانٹرویو کر کےکوئی قانون نہیں توڑا۔کیا کسی صحافی کو کسی کا انٹرویو کیوں نہیں کرنا چاہیے۔کون ساقانون صحافی کو کسی سیاستدان کےانٹرویوسے روکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہارکی حمایت اورپاکستان میں آزادمیڈیاچاہتی ہے۔آزاد میڈیا کے بغیر جمہوریت شرمناک جمہوریت ہے۔