ہچیسن پورٹس پاکستان نے کراچی میں ویسل ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
بدھ 26 ستمبر 2018 18:33
(جاری ہے)
ٹرمینل آپریٹر نے گزشتہ سال ستمبر میں بھی ملکی سطح پر ویسل ہینڈلنگ کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔
اس دوران ٹرمینل آپریٹر نی8562ٹی ای یوز (TEUs)کے حامل لنگر انداز جہاز ہیونڈائی کاریج / 064E سے صرف 13گھنٹوں کے اندر2683 کنٹینر مووزکی ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ اس دوران ٹرمینل پر ویسل آپریٹنگ ریٹ (VOR) فی گھنٹہ 203.4کنٹینرز مووز رہا اور گراس کرین ریٹ (GCR) فی گھنٹہ 32.3 کنٹینر مووزرہا۔ جہاز سے مجموعی طور پر 3501ٹی ای یوز (TEUs)ہینڈل کئے گئے۔ 9 دسمبر 2016سے اپنے ٹیسٹ آپریشنز کے آغاز کے بعد ہچیسن پورٹس پاکستان قومی سطح پر چار بار بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر اور بزنس یونٹ ہیڈ کیپٹن سید راشد جمیل نے کہا، "جب ہم نے پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کیا تو ہم نے یہ ہدف طے کیا کہ عالمی سطح کی کارکردگی اور معیار فراہم کیا جائے۔ اپنے آپریشنز کے دو سال کے اندر ہی ہم نے پاکستان میں نہ صرف شپنگ کے عالمی معیار پر کامیابی سے عمل درآمد کیا ہے بلکہ ہم مسلسل اپنے آپریشنز میں بہتری لانے کے ساتھ مزید وسعت بھی لارہے ہیں۔ ہچیسن پورٹس پاکستان جنوبی ایشیاء کے انتہائی جدید ترین کنٹینر ٹرمینلز میں سے ایک ہے جو جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور کنٹینر ہینڈلنگ آلات پر چلایا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنی انتہائی باصلاحیت ٹیم کی مددسے پاکستان میں تجارتی ترقی میں معاونت جاری رکھیں گے۔ "مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.