پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی نشست پر ناکامی کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر کردی

جمعرات 27 ستمبر 2018 16:21

پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی نشست پر ناکامی کے بعد ووٹوں کی ..
حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے اپنی نشست پر ناکامی کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کردی ،دادو کی قومی اسمبلی کی نشست 234پر مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل داخل کرتے ہو ئے اس نشست پر دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی ہے این ای234پر پیپلز پارٹی کے عرفان ظفر لغاری کامیاب ہو ئے ہیں لیاقت جتوئی 27 ستمبر کو ٹریبونل میں حاضر ہو ئے لیکن وکلاء کی ہڑتال ہو نے کی وجہ سے کیس نہیں چل سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے ہم نے دھاندلی کے خلاف عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے انہوں نے کہاکہ دوبارہ گنتی میں میری کامیابی یقینی ہے ۔