قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئر پرسن اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو پیش کردیا

جمعرات 27 ستمبر 2018 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2018ء) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئر پرسن اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے جمعرات کو اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو پیش کردیا ہے جواین سی ایچ ڈی کے منتظم اعلیٰ ہیں۔ جاری بیان کے مطابق رزینہ عالم خان نے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی تین سال سربراہی کی اور کوئی تنخواہ وصول نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے این سی ایچ ڈی کے اپنی3 سالہ دور میں ادارے کو مستحکم کیا اور 39 لاکھ 60 ہزار لوگوں کو خواندہ بنایا۔ 100 مدارس میں بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ پرائمری تعلیم کی سہولیات مہیا کیں اور جیل میں بھی خواندگی مراکز قائم کئے۔ انہوں نے ملکی سطح کا پہلا ٹرینگ انسٹیٹیوٹ قائم کیا جو کہ خواندگی اور غیررسمی تعلیم کے لیے کام کر رہا ہی جس میں اعلیٰ ماہرین تعلیم استعداد کاری کے لئے ٹریننگ ماڈیولز اور غیررسمی تعلیمی مراکز کے لیے نصاب تیار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :