چین ،8 سالہ بچے کو ہارٹ اٹیک ،مصنوعی شاک سے جانبر

جمعہ 28 ستمبر 2018 16:29

چین ،8 سالہ بچے کو ہارٹ اٹیک ،مصنوعی شاک سے جانبر
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2018ء)چینی اسپتال کے 30 ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک کا شکار بچے کو مسلسل 5 گھنٹے تک ہاتھ سے دل پر دباو? یعنی مصنوعی شاک فراہم کر کے اس کی جان بچالی۔

(جاری ہے)

8 سالہ بچے کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لایا گیا، کارڈیوجینک شاک کی مشین موجود نہ ہونے پر 30 ڈاکٹروں نے 30ہزار مرتبہ دل پر دبائو ڈال کر مریض کے خون کی روانی اور دماغ کا فنکشن بحال رکھنے والا سی پی آر ٹریٹمنٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کی اس انتھک محنت کے نتیجے میں بچیکی جان بچالی گئی