پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ اگلے تین روز میں اپنے منتطقی انجام کو پہنچ جائے گی
دونوں ملکوں کے درمیان تنازع کے حل کے لئے آئی سی سی نے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے ،ْفیصلہ بدھ کو متوقع آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اسے کوئی فریق چیلنج نہیں کرسکے گا ،ْرپورٹ
اتوار 30 ستمبر 2018 21:12
(جاری ہے)
آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سامنے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیس رکھا ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستان کے ساتھ گذشتہ دس سال میں کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی۔
پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ 2014میں ہونے والے معاہدے کے بعد اگر پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلا ہے تو پاکستان کو سیریز نہ ہونے سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔پی سی بی نے 2014 میں متنازع بگ تھری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان چھ سیریز ہونا تھی ،ْجن میں 14 ٹیسٹ 30 ون ڈے انٹر نیشنل اور 12 ٹی ٹوئنٹی شامل تھے لیکن بھارتی بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف میں کہا کہ بھارتی بورڈ حکومت کے زیر اثر ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔مائیکل بیلوف اس سے قبل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو سزائیں دے چکے ہیں ،ْپاکستان کرکٹ بورڈ نے کیس کے لئے ایک برطانوی فرم کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ انو راگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کو پاکستان بورڈ کو ایک دھیلا بھی نہیں دینا چاہیے۔گزشتہ کئی سال سے دنیا کی بہت ساری ٹیموں نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور انوراگ ٹھاکر نے بھارتی بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میٹنگ میں شریک نہ ہوں۔آئی سی سی اس تنازع میں غیر جانب دار ہے ،ْآئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو آئی سی سی کو شامل کئے بغیر یہ مسلہ خود ہی حل کرنا ہو گا، بھارت حکومت نہیں چاہتی کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلیں۔راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے میچوں میں ہم پاکستان کے ساتھ مستقل کھیل رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ کپ فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تنزلی
-
وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
-
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
-
قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے
-
پہلے میچ میں آئرلینڈ سے شکست، چیئرمین پی سی بی کی کپتان اور کوچ سے ملاقات، بریفنگ بھی لی
-
آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
-
پاکستان کا 13 سال بعد ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور
-
بابر اعظم زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
-
جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.