راولپنڈی،فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام -’’دوسری بین الاقوامی گریجویٹ کانفرنس -‘‘ اختتام پذیر ہوگئی

پیر 1 اکتوبر 2018 22:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2018ء) فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ ایجوکیشن کے زیر اہتمام -’’دوسری بین الاقوامی گریجویٹ کانفرنس -‘‘ کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔اس بین الاقوامی کانفرنس کو منعقد کروانے کا مقصدریسرچر ز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرناجس سے وہ اپنی ریسرچ تحقیقات میں اضافہ کر سکیں اوربڑی ریسرچ کمیونٹی کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی ریسرچرزاور تحقیق کا حصہ بن سکیں۔

اختتامی تقریب کی مہمانے خصوصی پرو فیسر ڈاکٹر عزیرہ رفیق نے تحقیق اور کراس ڈسپلینری کی اہمیت پر زور دیااور کہا کہ ہماری یونیورسٹی منفرد مسائل پر صحت مند بحث کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے جو وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔انچارچ نفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ثمینہ نسیم نے جرنل آف تعلیمی ریسرچ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ پر بات کی اور کہا تحقیق جدید معاشرہ میں ایک مرکزی کردارہے،بڑے تعلیمی اداروں ، علم کے فروغ، سماجی ، معاشی اور قوموں کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی اسپیکر سینئر ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ریاضی یونیورسٹی آف یو ایس اے، ڈاکٹر فیت مورایڈنے کہا اعلی تعلیم میں کوالٹی ایجوکیشن ایک بنیادی مسئلہ ہے اور انہوں نے ٹرانسمیشن کوچنگ کے عمل کے فلسفوں سے متعلق بات کی اور کچھ ٹکنیک بتائی کس طرح ٹرانسمیشن کوچنگ کے عمل میںاستاتذہ طالب علم کو فوکس کرواسکتا ہے ،آخر میں کہاکہ امید ہے شرکاء کو وہ سیکھنے میں مدد ملی گی جس میں وہ دشواری کا شکار ہوتے ہیںاور مزید میں یہ چاہو ںگی کہ شرکاء جو کچھ یہاں سے سیکھے وہ آگے لوگوں تک پہنچائے۔اس سیمینارمیں تقریبا ( 84) شرکاء نے حصہ لیا،جس میں ( 25 ) شر کاء نے پوسٹر اور نے زبانی پر یزنٹیشن دیں۔