ایبٹ آباد یونیورسٹی کے زیراہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں کی شرکت

پیر 1 اکتوبر 2018 23:55

ایبٹ آباد۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیراہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ہر سمسٹر کی اپنی ٹیم ہیں اور ان کے اپنے رنگ ہیں۔ سوموار کو ٹورنامنٹ کا افتتاح وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ اکیڈمک ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر سید اقبال شاہ و دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلبہ کیلئے انتہائی ضروری ہیں، کھیلوںکی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی بھی جاری رہے گی، طلبہ کی اولین ذمہ داری پڑھائی ہے جس کیلئے انہیں والدین یونیورسٹی بھیجتے ہیں اور اس حوالے سے ہم والدین کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا کہ مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد یونیورسٹی کے اچھے شعبہ جات میں سے ایک ہے جہاں کے طلبہ میں نظم و ضبط کی بھرپور پاسداری ہے، اگر یہی مثبت رویہ آپ لوگوں نے اسی طرح جاری رکھا تو نہ صرف آپ کے مستقبل کیلئے نیک شگون ہو گا بلکہ اس سے نئے آنے والے طلباء و طالبات کیلئے بھی ایک روشن مثال ہو گی۔

متعلقہ عنوان :