گورنر خیبرپختونخوا کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال

تعلیم کے فروغ میں دینی مدارس کا کردار مسلمہ ،حکومت ان کی کا وشوں کا احترام کرتی ہے،شاہ فرمان مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے کسی بھی یکطرفہ اقدامات کی حمایت نہیں کرینگے، مولانا سمیع الحق

منگل 2 اکتوبر 2018 22:08

گورنر خیبرپختونخوا کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے مختلف ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان منگل کے روز اکوڑہ گئے جہاں انہوں نے بزرگ سیاستدان اور جمعیت علماء اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر مولانا کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔مولانا سمیع الحق نے اس موقع پر اگلے روز افغان وفد کے ساتھ اپنی ملاقات کا بھی ذکر کیا جس پر گورنر نے کہا کہ بلا شبہ قیام امن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور یقینا وہ اس نوع کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مختلف دیگر امور کا حوالہ دیتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ بلا شبہ دینی تعلیم کے فروغ میں دینی مدارس کا کردار مسلمہ ہے اور اس سلسلے میں حکومت بھی ان کی کا وشوں کا حترام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے مولانا سمیع الحق کے دینی اورسیاسی خدمات کو بھی سراہا اور یقین دلا یا کہ حکومت بھی ان کی تجا ویز کااحترام کرتی ہے۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے بعض رپورٹس کے بارے میں مولانا سمیع الحق صا حب کی جا نب سے تشویش کا ذکر کرتے ہو ئے گورنر نے کہاکہ اس ضمن میں کسی بھی نوع کے یکطرفہ اقدام کی حمائت نہیں کی جا ئے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ در حقیقت حکومت کا مقصد دینی مدارس کے طلباء کو وقت کے تقا ضو ں کے مطابق بعض شعبوں میں جدیدعلوم سے آراستہ کر کے ان کیلئے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ گورنر نے مولا نا سمیع الحق کی صحت کیلئے نیک تمنا ئوں کا اظہار کیا۔