این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سیاشفاق کی درخواست خارج ،ْ الیکشن کمیشن کی ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت

منگل 2 اکتوبر 2018 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نی4 حلقوں کی عذرداریوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن کے مختصر فیصلے کے مطابق این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اشفاق کی درخواست خارج کر دی گئی اور انہیں ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے این اے 198 شکار پور سے ابراہیم جتوئی کی عابد حسین بھائیو کے خلاف درخواست خارج کر دی۔کمیشن نے پی کی86 کرک سے قاسم خان خٹک کی آر او کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں بھی ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن پاکستان نے پی کے 29 بٹ گرام سے عطامحمدکی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں بھی ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔