چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر عطاء الرحمان اور سینیٹر محمد جاوید عباسی کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا

بدھ 3 اکتوبر 2018 18:12

چیئرمین سینیٹ نے  سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر عطاء الرحمان اور سینیٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) چیئرمین سینیٹ نے سی پیک کے منصوبہ کو ایک سال تک روکے جانے سے متعلق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کے بیان پر سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر عطاء الرحمان اور سینیٹر محمد جاوید عباسی کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر عطاء الرحمان اور محمد جاوید عباسی کی اس معاملے پر تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل تھا لیکن چیئرمین سینیٹ نے اسے بحث کے لئے منظور نہیں کیا۔