پنجاب اسمبلی کے مزید 3 ارکان نے حلف اٹھا لیا

جمعرات 4 اکتوبر 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2018ء) پنجاب اسمبلی کے مزید تین ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے معزز ارکان اسمبلی سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔

(جاری ہے)

نئے حلف اٹھانے والے ارکان میں سابق (ن) لیگی راہنما زعیم قادری کی اہلیہ عظمٰی زعیم قادری ، سردار اویس دریشک اور جلیل شرقپوری شامل ہیں ۔ واضح رہے مسلم لیگ (ن) نے زعیم قادری کی ناراضگی کے بعد ان کی اہلیہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔ ۔