قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 4 اکتوبر 2018 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اوراس کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں قبضہ مافیا کے سربراہ منشا بم اور اس کے بیٹوںکی عدم گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کے جج نے منشا بم اور اسکے چار بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے پانچوں ملزموں کو 10 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ نے بھی منشا بم اوراس کے بیٹوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ عدالتی حکم کے باوجود منشا بم روپوش ہے اور پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ منشا بم پر اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔