ہری پور۔سنگدل باپ نے اپنے 2معصوم بچوں کوقتل کر دیا،بچوں کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالی بیوی اوربہن شدید زخمی

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:23

ہری پور۔سنگدل باپ نے اپنے 2معصوم بچوں کوقتل کر دیا،بچوں کی جان بچانے ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) ہری پور ،تھانہ بیڑکی حدود میں سنگ دل باپ نے اپنے 2معصوم بچوں کو گلہ دبا کر اورکلہاڑی کے وار سے قتل ،بچوں کو بچانے کی کوشش کرنے والی اپنی بیوی اوربہن کو شدید زخمی کردیا ہے۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بیڑ کی حدود میں واقع موضع ڈالر ی میں 30سالہ شمس نامی شدہ نوجوان نے نماز جمعہ کے بعد اپنے دو سالہ معصوم بچہ کو گلہ دبا کر جبکہ نوازئید ہ 12دن کے بچے کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اس دوران بچوں کو بچانے کیلئے آنے پر بچوں کی ما ں (اپنی بیو ی )او ربہن کو بھی شدید زخمی کردیا ارتکاب جرم کے بعد ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی عوام کی ایک بڑ ی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر معصوم مسل شدہ کلیوں اور زخمی خواتین کوہسپتال پہنچا یا ،دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ،اندوہناک واقعہ کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔