ْپاکستان میں کویتی وفد کے پرس اور بریف کیس چوری کی خبر کویت کے اخبار نے صفحہ اول پر شائع

پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے پرس اور دوسرے قیمتی سامان کی خود حفاظت کریں، دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور غیر ملکی وفود کو ہدایت

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:42

ْپاکستان میں کویتی وفد کے پرس اور بریف کیس چوری کی خبر کویت کے اخبار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) پاکستان میں کویتی وفد کے پرس اور بریف کیس چوری کی خبر کویت کے اخبار نے صفحہ اول پر شائع کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور غیر ملکی وفود کو ہدایت بھی کر دی کہ پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے پرس اور دوسرے قیمتی سامان کی خود حفاظت کریں ۔

(جاری ہے)

کویت کے مقامی اخبار نے اسلام آباد میں ہونیوالی اس چوری کی واردات کو شہہ سرخی کے ساتھ نمایاں کیا ہے اور خبر میں تمام غیر ملکی سربراہان اور وفود کو ہدایت بھی کی ہے کہ آپ جب پاکستان جائیں تو اپنے سامان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی جیب ضرور چیک کر لیں۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری نے کویتی وفد کا پرس اور بریف کیس انتہائی چالاکی سے چرا لیا تھا لیکن سی سی ٹی وی کیمرے کے باعث وہ پکڑ میں آ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :