سپریم کورٹ نے طبی فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے جگہ کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت کو مہلت دیدی

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:46

سپریم کورٹ نے طبی فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے جگہ کی تعمیر کیلئے پنجاب ..
لاہور۔6اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے جگہ کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت کو مہلت دیدی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طبی فضلے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے جگہ کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت کو مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مہلت کے باوجود کام مکمل نہ کیا گیا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی کیونکہ پہلے بھی وعدے کی پاسداری نہیں کی گئی، مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تین ماہ کا وقت گزارنا چاہتے ہیں کہ میں چلا جائوں، ایسے نہیں ہوگا۔