Live Updates

گورنر پنجاب سے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ او ر اہلیہ کی ملاقات

عوام کو سہولیات کی فراہمی و تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کی جائے گی ،گورنر پنجاب چوہدری سرور

پیر 8 اکتوبر 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ او ران کی اہلیہ رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ان کی ٹیم ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے اور انشا اللہ اس ملک کو وہ سمت ملے گی جس کے بعد کوئی بھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا ۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور انہیں تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کی جائے گی ۔ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کو سراہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات