ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف منی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضہ اور کرپشن کا معاملہ ،عدالت نے 17 اکتوبر کو ملزمان کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے

پیر 8 اکتوبر 2018 17:57

ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف منی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضہ اور کرپشن کا معاملہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف منی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضہ اور کرپشن کا معاملہ ،عدالت نے 17 اکتوبر کو ملزمان کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر، عبدالحمید اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں شریک ملزم اطہر حسین کے وکیل شوکت حیات کی عدم حاضری پر سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین دیگر ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہیسابق ڈائریکٹر لینڈ اطہر حسین جیل میں ہیں،ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے