عاصمہ بٹ متفقہ طور پردی نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی کی وائس چیئر پرسن منتخب

منگل 9 اکتوبر 2018 22:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) دی نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی ایگزیکٹو باڈی نے عاصمہ بٹ کو متفقہ طور پر سوسائٹی کی وائس چیئر پرسن منتخب کر لیا ہے ․ سوسائٹی کا اجلاس گذشتہ روز چیئرمین منصور احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تنظیم کے عہدیداروں میجر اکرام الحق ، طارق محمو د، چوہدری عبدالحمید ، افتخار احمد اعوان ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی شیخ ، محمد خالد ، طاہر ندیم ، ڈاکٹر غلام رسول ، ڈاکٹر پرویز احسن خان ، حافظ ڈاکٹر ریاض بخاری ، طارق مسعود ، میجر انیل ، مرزا یونس ، عثمان شوکت اور سہیل احمد نے شرکت کی ․ اجلاس میں سوسائٹی کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور وائس چئیرمین میجر اکرام الحق کی جگہ ، جو شدید علیل ہیں اور ملک سے باہر ہیں ، عاصمہ بٹ کوعارضی طور پر یہ ذمہ داریاں نبھانے کیلئے منتخب کیا گیا ․ اجلاس میں نومبر کے آخر میں یاسمین گارڈن کے اندر پھولوں کی نمائش کے معاملے پر بھی غور کیا گیا ․ اسی طرح دیگر امور کی انجام دہی کیلئے عہدیداروں کو اپنے فرائض پوری محنت ، تندہی اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرنے کو کہا گیا ․ نو منتخب وائس چئیرمین عاصمہ بٹ نے تمام عہدیداروں اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی ․ دریں اثناء آرٹسٹ ایکویٹی کے راہنما ء ظہیر چوہدری اور دیگر نے عاصمہ بٹ کو دی نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

متعلقہ عنوان :