سوئی سدرن گیس نے کنزیومر چوائس ایوارڈ جیت لیا

بدھ 10 اکتوبر 2018 15:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میںایس ایس جی سی کو 13واں کنزیومر چوائس ایوارڈ دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے انچارج رابطہ سینٹرکسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمینٹ شافیہ اخترکوایوارڈ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس ایوارڈزکی تقریب کی میزبانی چیئر مین کنزیومرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال نے کی جس میں مختلف کارپوریٹ سیکٹرز کی کمپنیز کو ایوارڈ زدئیے گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس ایس جی سی ابتداہی سے لگا تار کنزیومرز چوائس ایوارڈ جیت رہا ہے ۔ ایس ایس جی سی نے اپنے 2.9ملین صارفین کو 24/7کی بنیاد پر متعدد کسٹمر سینٹرزکی سہولیات اور خدمات فراہم کرکے ایک دیرپا تاثر قائم کیا ہے ۔ کمپنی سندھ اور بلو چستان کے فرنچائز علاقوں میںبلوں کی24گھنٹے ادائیگی کے کئی آپشنزجیسے آن لائن اور موبائل بینکنگ پیش کرنے کے علاوہ شکایتوں کے حل کیلئے 24/7کال سینٹر سروس کے ذریعہ صارفین کو مطمئن کرنے میں کوشاں ہے۔