Live Updates

کلین اینڈ گرین پاکستان کے ویژن پر بھرپور عملدرآمد کیلئے کوشاں ہیں، آر ڈبلیو ایم سی

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:30

راولپنڈی10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی صاف اور سرسبز پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عمر جہانگیرکی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں بھرپور صفائی آپریشن اور شجرکاری مہم جاری ہے،گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈمپ سٹیشن لوسر اور اسکے گردو نواح میں سیکڑوں پودے لگائے گئے،اس شجرکاری مہم میں ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیردل ،سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال،اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سیکڑوں اہلکاروں نے حصہ لیا،اسکے ساتھ مقامی سکولوں کے طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس مہم میں شامل رہی،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صاف ستھرے ماحول کیساتھ ساتھ صاف آب و ہوا کا ہونابھی انتہائی ضروری ہے،ہم لاکھ اپنے گھروں کو صاف ستھرا کر لیں اگراردگرد کا ماحول اور آب و ہوا صاف ستھری نہیں تو ہماری اس صفائی کا ہمارے سمیت کسی کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا،صفائی کیساتھ ساتھ ماحول کی بہتری کیلئے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،ماحول کو صاف رکھنے اور تازہ ہوا کیلئے درخت انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،پاکستان میں بڑی تعداد میں درخت لگانے کی ضرورت ہے،اور اس حوالے سے ملک کے ہر شہری کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہونگی،ہر شہری ایک بھی پودا لگائے تو کروڑوں کی تعداد میں درخت لگ جائینگے،اپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب پاکستان دینے کیلئے ہر ایک پاکستانی آج سے ہی پودے لگانے کا عزم کرے، صحت مند معاشرے کیلئے صفائی کیساتھ صاف ستھری آب و ہوا بھی بہت ضروری ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈ گرین پاکستان اینڈ پنجاب کے ویژن پر بھرپور عملدرامد کیلئے کوشاں ہے،ڈی سی راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر صفائی آپریشن اور شجرکاری مہم جاری ہے،شہری بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں،شہریوں نے اس موقع پر اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ستھرائی کے حوالے سے خوب نام کما رہی ہے اور اب شجرکاری مہم شروع کر کے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے،ہم اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا تے ہیں اورایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے الفاظ دہراتے ہوئے ہم بھی ہر پاکستانی سے اپیل کرینگے کہ صاف ستھری آب و ہوا کیلئے پودے ضرور لگایئں اور غیر ضروری طور پر درختوں کو کاٹنے سے گریز کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات