ائیر چیف کی پاکستان اور تر ک فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں میں شرکت

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:34

ائیر چیف کی پاکستان اور تر ک فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں میں شرکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر جاری پاکستان اور تر ک فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے لڑاکا طیارہ اڑا کر ایکسرسائز ٹرینینگ مشن میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے جنگی مشقوں کے کامیاب انعقاد پر دونوں ممالک کے فضائی عملے کو مبارک باد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک طویل عرصے پر محیط ہے اور یہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں معاون ثابت ہوںگی۔