آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

جمعرات 11 اکتوبر 2018 12:48

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 36900کیوسک اور اخرج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد8800 کیوسک اور اخراج8800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10400کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد15800کیوسک اور اخراج6000 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1483.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.663 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1157.65 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.097 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.116 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :