ہما علی اور آفرین پری کی شالیمار تھیٹر میں ہیٹرک مکمل

دونوں اداکارائیں کل سے اسٹیج ڈرامہ ’’عاشقاں پٹی ‘‘ میں پرفارم کریں گی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:08

ہما علی اور آفرین پری کی شالیمار تھیٹر میں ہیٹرک مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) اداکارہ ہما علی اور آفرین پری کی شالیمار تھیٹر میں ہیٹرک مکمل ہو گئی ۔ دونوں اداکارائیں کل (جمعہ ) سے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’عاشقاں پٹی ‘‘ میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر کاسٹ میں انیشا خان ، فروزہ علی ، گوری خان ، سرفراز وکی ، شاہد خان ،حامد رنگیلا ،مختار چن ،گڈو کمال اور رضی خان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔یاد رہے کہ ہما علی اور آفرین پری کا شالیمار تھیٹر میں مسلسل تیسرا اسٹیج ڈرامہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :