کراچی ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے نا ئب صدر طارق حلیم کی قطر کے چیمبر صدرشیخ خلیفہ بن جا سم الثا نی سے دوہا میں ملا قات

ایل پی جی غر یبو ں کے لیے گیس کی ضرورت کو پوری کرتا ہے اور اگر قطر ایل پی جی کی فرا ہمی میں کچھ کر سکے تو یہ بڑ ی مدد ہو گی، ملاقات کے دوران گفتگو

جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:49

کراچی ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے نا ئب صدر طارق حلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نا ئب صدر طارق حلیم نے قطر کے چیمبر صدرشیخ خلیفہ بن جا سم الثا نی دوہا میں میں ملا قات کے دوران کہاکہ پاکستان اور قطر کے درمیان انکے لیڈ ر ان اور عوام کے درمیان بہتر ہم آہنگی سے دو نو ں ملکو ں کے معا شی اور تجا رتی تعلقا ت کو فروغ ملا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مز ید کہاکہ پاکستان کو سالا نہ 1.2 میلین ٹن ایل پی جی کی ضرورت ہے جس میں 800,000 ٹن مقامی طو ر پر دستیا ب ہو جا تا ہے اور با قی 400,000 ٹن خلیجی ممالک سے دستیا ب ہو تا ہے ۔ طا رق حلیم نے کہا کہ ایل پی جی غر یبو ں کے لیے گیس کی ضرورت کو پوری کرتا ہے اور اگر قطر ایل پی جی کی فرا ہمی میں کچھ کر سکے تو یہ بڑ ی مدد ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے ایل پی جی کی امپورٹ ڈیوٹی میں جو کمی کی ہے اسی فیصلے سے دو نو ں ملک خا طر خواہ فا ئد ہ اُٹھا سکتے ہیں ۔ طا رق حلیم نے مز ید کہاکہ CPEC سے قطر بھی بہت فا ئد ہ اُٹھا سکتا ہے ۔ #