پائل چوہدری انگلش میں فلمسٹار میرا کی ڈگر پر چل پڑیں ،

غلط انگلش بول کر ڈرامہ بینوں کا مذاق بن گئیں

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:21

پائل چوہدری انگلش میں فلمسٹار میرا کی ڈگر پر چل پڑیں ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) اداکارہ پائل چوہدری انگلش میں فلمسٹار میرا کی ڈگر پر چل پڑیں ، غلط انگلش بول کر ڈرامہ بینوں کا مذاق بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ پائل چوہدری ان دنوں الحمراء ہال lمیں جاری اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں اپنی انٹری ختم ہونے کے بعد انہوں نے ڈرامہ بینوں کو مخاطب کرتے ہوئے غلط انگلش بول دی جس پر ہال زبردست قہقوں سے گونج اٹھا اور اداکارہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پائل چوہدری کم پڑھی لکھی ہیں مگر اب انہوں نے اپنی انگلش کو بہتر بنانے کے لئے ایک ٹیوٹر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ میرا اپنی انگلش کے حوالے سے مذاق کا نشانہ بنتی رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :