فلوریڈا اور میکسیکو ساحل میں سمندری طوفان مائیکل کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرین کی باقیات یا لاشوں کی تلاش شروع کردی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:29

فلوریڈا اور میکسیکو ساحل میں سمندری طوفان مائیکل کی تباہ کاریوں کے ..
فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) امریکی ریاست فلوریڈا اور میکسیکو ساحل میں سمندری طوفان مائیکل کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرین کی باقیات یا لاشوں کی تلاش شروع کردی جبکہ اب بڑے پیمانے پر مکانات کے ملبہ میں سے باقیات یا لاشوں یا زخمیوں کو تلاش کیا جا رہا ہے ، جمعہ کو امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مائیکل نامی سمندری طوفان سے تین ریاستوں میں اب تک کم از کم 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سڑکوں ، گلیوں بازاروں میں جگہ جگہ درخت اور بجلی کی ٹوٹی تاریں اور تعمیراتی ملبہ و دیگر کچرا بکھرا پڑاہے ۔

(جاری ہے)

فلوریڈا کے گورنر ریک سکاٹ نے بتایا کہ طوفان کے باعث ناقابل یقین تباہی ہوئی ہے اور اب امدادی ٹیمیں ملبہ میں سے ایسے زندہ بچ جانے یا ہلا و زخمی ہونے والوں کی تلاش کا کام کرہی ہیں جنہوں نے بار بار متنبہ کیے جانے کے باوجود علاقہ یا اپنی رہائشی عمارتیں خالی نہیں کی تھیں ۔ اور مجھے ان شہریوں کے بارے میں ابھی تک تشویش لاحق ہے کہ وہ بخیریت ہوں تاہم پھر بھی امید ہے کہ زیادہ جانی نقصان نہیں ہو گا ۔ دریں اثناء امرکی فوج نے کہا ہے کہ فلوریڈا نیشنل گارڈز کے 2000نیشنل سولجرز بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں ۔