احتساب عدالت نے ریلوے گالف کلب اراضی سکینڈل کی سماعت 12نومبر تک ملتوی کر دی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:10

احتساب عدالت نے ریلوے گالف کلب اراضی سکینڈل کی سماعت 12نومبر تک ملتوی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے ریلوے گالف کلب اراضی سکینڈل کی سماعت 12نومبر تک ملتوی کر دی ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید ظفر، میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور سابق جنرل منیجر ریلوے عدالت میں پیش ہوئے تاہم بیرون ملک مقیم 3 ملزمان پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکوٹر نے عدالت سے مذید وقت لینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے نیب کو ملزمان کی حاضری سے متعلق تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر تے ہوئے سماعت 12نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :