حکومت کاغذ کی قیمتوں پر ملوں کی اجارہ داری اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے،پیپر مرچنٹس کا مطالبہ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 14:40

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ ملوں کی اجارہ داری اور کاغذکی قیمتوں میں من مانے اضافہ کا سختی سے نوٹس لے ورنہ تعلیم عوام کی پہنچ سے دور ہوجائے گی، آپما کے ترجمان نے بتایا کہ کاغذ کی قیمتوں میں فوری کمی نہ لائی گئی تو کتابوں اور کاپیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گااور تعلیم صرف اور صرف امیر طبقے کے لیے مختص ہوکر رہ جائے گی،انہوں نے کہا کہ کاغذ کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں جبکہ اضافے کی نئی لہر نے مشکلات میں مزیداضافہ کر دیا ہے، اس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ سخت پریشان ہے کیونکہ ان کے بچے تعلیم سے محروم ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملوں کی اجارہ داری ختم کیے بغیر کاغذ کی قیمتیں کم کرنا ممکن نہیں ہوگا لہذا حکومت یہ مسئلہ فوری طور پر حل کرے۔

متعلقہ عنوان :