ارجنٹائن: ایک شخص اپنی گردن ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنسا بیٹھا

ریسکیو عملے کی جانب سے مصیبت زدہ شخص کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 13 اکتوبر 2018 17:32

ارجنٹائن: ایک شخص اپنی گردن ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنسا بیٹھا
بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر2018ء) ارجنٹائن میں ایک شخص پر اُس وقت بڑی مصیبت آن بنی جب وہ ٹرین سے اُترنے کی کوشش کے دوران اچانک پھسل گیا اور اُس ٹرین اور پلیٹ فارم کے بیچ میں پھنس کر رہ گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو کا عملہ اس شخص کی پھنسی ہوئی گردن کو محفوظ طریقے سے آزاد کرانے کے لیے بھرپور کوشش میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ شخص ٹرین سے نیچے اُتر رہا تھا کہ اچانک اس کی ایک دوسرے شخص کے ساتھ کسی بات پر تکرار شروع ہو گئی۔ بے دھیانی میں اس کا پیر پھسل گیا اور وہ اس مشکل میں پھنس گیا۔ یہ واقعہ ارجنٹائن کے شہر میرلو کے ریلوے سٹیشن لِبریٹڈ میں پیش آیا۔ تاہم پولیس کے مطابق یہ شخص حاد ثے کے وقت شراب نوشی میں مصروف تھا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی وہاں پر موجود ایک مسافر نے ویڈیو بنا لی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو کا عملہ وہاں موجود لوگوں سے درخواست کر رہا ہے کہ وہ سارے مل کر ٹرین کو پلیٹ فارم سے پرلی جانب دھکیلنے کے لیے بھرپور طاقت لگائیں، تاکہ متاثرہ شخص کی پھنسی ہوئی گردن کو آزاد کرایا جا سکے۔ آخرکار اس شخص کو دس منٹ کی انتہائی کوشش کے بعد بچا لیا گیا۔ اس مقصدل کے لیے لکڑی کا ایک بڑا بلاک ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان خالی جگہ میں گھسیڑا گیا اس کے بعد ایک مشین کی مدد لی گئی۔

اس ویڈیو میں ایک ریسکیو اہلکار لوگوں کو مدد کے لیے پُکارتے ہوئے کہہ رہا ہے’’سارے لوگ آؤ ، اور اس جانب سے ٹرین کو دھکا دو۔ جبکہ ٹرین کے نیچے موجود ایک اہلکار نے نوجوان کی گردن کو تھام رکھا ہے تاکہ اچانک سے گردن آزاد ہونے کی صورت میں اگر وہ نیچے گرے تو اُسے فوراً تھام لیا جائے۔ اس انوکھی مصیبت میں گھرنے والے بیس سالہ نوجوان کی پہچان جوزے الیجاندرو سینچورین کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :