ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے بجٹ کو کم ترین قرار دے دیا

پاک فوج کی جانب سے متعلقہ گاڑیاں خریدنے کا خط جعلی ہے،پاک فوج کاکم ترین بجٹ ہے،40فیصدٹیکس کی مدمیں واپس چلاجاتاہے،ترجمان پاک فوج

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:57

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے بجٹ کو کم ترین قرار دے دیا
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 اکتوبر 2018ء) :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے بجٹ پر سوالات اٹھانے والے کو جواب دیتے ہوئے پاک فوج کے بجٹ کو کم ترین قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے لندن میں میڈیا سے بات چیت  کی۔اس بات چیت میں میں انہوں نے ملک کے داخلی اور خارجی امور پر بات کرنے کے علاوہ پاک فوج پر کیچڑ اچھالنے والوں کو بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج منظم ادارہ ہےجس پرسب اعتمادکرتےہیں۔فوج دہشتگردوں سےلڑرہی ہےجبکہ یہ کام پولیس کاتھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہرمسئلےکےپیچھےفوج نہیں ہے۔سیاسی اختلافات کوقومی سلامتی پرترجیح نہ دی جائے۔فوج پرالیکشن میں دھاندلی کرانےکاالزام لگایاگیا۔

(جاری ہے)

کسی کےپاس دھاندلی کےثبوت ہیں توسامنےلائے۔

انہوں نے مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سابق آرمی چیف ملک سےباہر نہیں ہے۔مشرف سابق آرمی چیف ضرور ہیں مگر انکی سیاست سے پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مخالفین کی جانب سے پاک فوج کے بجٹ پر کئیے جانے والے پراپیگنڈا کا بھی جواب دیا ۔انہوں نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے پاک فوج کے بجٹ کو کم ترین قرار دے دیا۔اس حوالے سے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج بھی کفایت شعاری کےحق میں ہے۔

پاک فوج کی جانب سے متعلقہ گاڑیاں خریدنے کا خط جعلی ہے۔اس ساری پریس کانفرنس میں اہم ترین انکشاف یہ کیا گیا کہ پاک فوج کاکم ترین بجٹ ہے،40فیصدٹیکس کی مدمیں واپس چلاجاتاہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ سے مخالفین پاک فوج کو بھاری بجٹ کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔