اسحاق ڈارکی وطن واپسی ،ْسپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر،ْ سماعت منگل کو ہوگی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:39

اسحاق ڈارکی وطن واپسی ،ْسپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر،ْ سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے متعلق کیس سماعت کیلئے مقررکردیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3رکنی بینچ منگل کوسماعت کریگا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اٹارنی جنرل،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خارجہ کوبھی طلب کرلیا۔سیکرٹری اطلاعات،سیکرٹری خزانہ،پراسیکیوٹرنیب کوبھی نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں ،ْاس کے علاوہ ڈی جی ایف آئی ایاوراسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔وزارت خارجہ نے اسحاق ڈارکی واپسی کیلئے برطانوی حکام کو خط لکھ رکھاہے۔سماعت میں وزارت خارجہ برطانوی جواب سے سپریم کورٹ کوآگاہ کریگی۔