Live Updates

خواجہ سعد رفیق کا پرانا واقف کار سامنے آ گیا

خواجہ سعد رفیق دکان پر جا کر جوس پیتا تھا اور پیسے ادا نہیں کرتا تھا, اب اس نے بڑے بڑے پلازے بنا لیے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 12:37

خواجہ سعد رفیق کا پرانا واقف کار سامنے آ گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14اکتوبر 2018ء) خواجہ سعد رفیق کا پرانا واقف کار سامنے آ گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ایسے میں کوئی پاکستان مسلم لیگ ن کو سپورٹ کر رہا ہے تو کوئی تحریک انصاف کو۔پارٹی سپورٹرز کی طرف سے اپنے لیڈر کو سپورٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق این اے 131سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

تاہم خواجہ سعد رفیق کا ایک پرانا واقف کار سامنے آ گیا جس نے انہیں وہ وقت یاد کروا دیا جب وہ ادھار جوس پیا کرتے تھے۔شہری کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور اس کے چچا میری دکان کے پاس جوس پیا کرتے تھے لیکن پیسے ادا نہیں کیا کرتے تھے۔شہری کا مزید کہنا تھا کہ جن کے پاس سائیکل نہیں تھی وہ آج ارب پتی ہیں۔

(جاری ہے)

ادھار جوس پینے والے سعد رفیق نے آج پلازے اور نگار سینما بنا لیا ہے۔

شہری نے مزید کہا کہ اگر خواجہ سعد کے دل میں چور نہیں تھا تو پھر یہ ہائیکورٹ ضمانت کرانے کیوں گیا۔ شہری نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان پانچ سال نکال گیا تو پاکستان بدل جائے گا۔خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے 2 ماہ بعد ملک میں پھر سے انتخابات کا میلہ سج گیا ہے۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کئی نشستیں خالی ہو گئی تھیں۔

25 جولائی کے عام انتخابات کے قومی اسمبلی کی 12 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی کل 25 نشستیں خالی ہوئی تھیں۔ ان نشستوں میں سے 11 قومی اسمبلی اور 25 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انعقاد آج ہو رہا ہے۔سی سلسلے میں لاہور کے حلقہ این اے 131 کے ضمنی الیکشن نے سب سے زیادہ اہمیت اختیار کر رکھی ہے۔ 25 جولائی کے عام انتخابات میں اس حلقے سے وزیراعظم عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔ تاہم بعد ازاں عمران خان نے جیتی ہوئی یہ نشست چھوڑ دی تھی۔ اب این اے 131 لاہور کی اس نشست پر مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان کے مد مقابل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات