Live Updates

کوشش کریں حکومتی پالیسیوں سے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے ،ْوزیر اعظم کی وزیر خزانہ اور وزیر تجارت کو ہدایت

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ او ر وزیر تجارت کو ہدایت کی ہے کہ کہ کوشش کریں کہ حکومتی پالیسیوں سے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ اسد عمر نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی، ماضی میں آئی ایم ایف سے لئے گئے قرضوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال پر بریف کیا۔ذرائع کے مطابق مشیر تجارت نے برآمدات بڑھانے سے متعلق اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت ملک کی کمزور معیشت کو سنبھالا دینے کی کوشش کر رہی ہے، کوشش کریں کہ حکومتی پالیسیوں سے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات