بالاکوٹ میں زلزلہ متاثرین کو 13 سال بعد بھی انصاف نہیں مل سکا

پیر 15 اکتوبر 2018 13:16

بالاکوٹ میں زلزلہ متاثرین کو 13 سال بعد بھی انصاف نہیں مل سکا
بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالاکوٹ میں زلزلہ متاثرین کو 13 سال بعد بھی انصاف نہیں مل سکا ہے۔ 2005ء کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کے مطابق 7 مرلہ پلاٹ میں ایک کی بجائے کئی افراد کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرین نے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور ایرا اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا ریکارڈ درست کر لیں، ایم او یو فارم کے مطابق متاثرہ ہر خاندان کو الگ پلاٹ دینے کا جو اعلان کیا گیا ہے اس کو یقینی بنایا جائے۔