سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس کل ہوگا

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس کل منگل کو ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد طلحہ محمود کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیپرا کے کام کرنے کے طریقہ کار، کارکردگی جبکہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی کارکردگی، سالانہ بجٹ اور اس کی تقسیم کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی اور دیگر اس کے علاوہ دیگر امور بھی زیرغور لائے جائیں گے۔