ڈپٹی کمانڈرپولش آرمڈ فورسز کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،

پاک فضائیہ چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

پیر 15 اکتوبر 2018 18:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پولش آرمڈ فورسز کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل جان سلِوکا نے پیر کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دورا ن سربرا ہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کے مابین مثالی باہمی تعلقات کو سراہا او ر ابتدائی دور میں پاک فضائیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے پولش افسران کی خدمات کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

میجر جنرل جان سلِوکانے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور حالیہ بر سوں میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے حصول کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پررضامندی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں معزز مہمان کی ا یئر ہیڈ کوارٹر ازآمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

متعلقہ عنوان :