ایکسائز اہلکاروں نے مسلم آباد بیریئر سے گذر کر آنے والی گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 15 اکتوبر 2018 18:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) مسلم آباد بیریئر سے گذر کر آنے والی گاڑی سے ایکسائز اہلکاروں نے 5 کلو چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ کے انچارج سب انسپکٹر نسیم خان نے مخبر کی اطلاع پر سلہڈ میں سوزوکی کمپنی کے شوروم کے پاس ناکہ بندی کی، اس دوران مسلم آباد بیریئر سے گذرکر آنے والی سفید رنگ کی ایف ایکس کار کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 5 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس پر گاڑی میں سوار یار زادہ ولد شہزاد گل باڑہ خیبرایجنسی اور آصف خان ولد حسن شاہ سکنہ پہاڑی پورہ پشاور کو گرفتار کر لیا۔

منشیات کے سمگلروں کو تھانہ کینٹ کے حوالہ کر دیا گیا ہے جہاں ایکسائز کے مراسلہ کے بعد تھانہ کینٹ میں نائن سی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔